ووٹرز کی پریشانی
آجکل پاکستان میں تقریبا تمام لوگوں میں ایک انفیکشن پھیل گیا ہے-اورانفیکشن کے شکار افراد بہت ہی مشتعل مزاج ہوتے ہیں-پہلی علامات میں وہ خود سے باتیں کرتے دیکھائ دیتے ہیں،ایک ہی بات کو بار بار دہراتے ہیں اور لوگوں کو اپنی سوچ کے مطابق چلانے کی کوشش کرتے ہیں،اگر لوگ انکے مطابق چل جائیں تو ٹھیک ہیں ورنہ ذہنی اور جسمانی تشدد سے بھی گریزہ نہیں ہوتے -اور کچھ لوگوں کا مرض اتنا بڑھ جاتا ہے کے انکو عام عوام سے دور رکھنا پڑتا ہے- اس بیماری کے شکار افراد میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں-جن سے ہر قسم کے رویے اور حرکات و سکنات کی امید رکھی جاسکتی ہے-ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک ملکی سیاسی موسم می تبدیلی آے گی تو انفیکشن میں بھی خود بخود کمی آجاےگی-ڈاکٹرز ابھی تک اس انفیکشن کا علاج دریافت کرنے میں ناکام رہے ہیں- اس بیماری کے شکار افراد ایک دوسرے کو یوتھیا ، پٹواری اورجاگیردار کہ کر طعنہ دیتے ہیں-ایک دوسرے پر الزامات لگانا،افراد کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنا ان یوتھیوں اورپٹواریوں کا خاصا ہے-یوتھیے اور پٹواری سرعام ا...