سیاست دان بیوی
شوہر اور بیوی کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں سمجھداری، صبر اور اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ اگر خاتون سیاستدان نہیں بنتی اور ہمیشہ جذباتی ردعمل دیتی ہے، تو وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بار بار مسائل کا شکار ہوتی ہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو ایک مچور اور ایک بیلنس شخصیت کا مالک بنانا پڑے گا اور اس کے لیے آپ کو ایک سیاست دان کا روپ دھارنا پڑے گا ۔ ایک سیاسی شخصیت بننے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ سیاست کریں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ حالات کو سمجھنے اور جذبات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کرنی ہے ۔ اس صلاحیت آپ دو طریقے سے سیکھ سکتے ہیں: ۱۔ یہ صلاحیت اپ کے اندر اپ کے والدین پیدا کر سکتے ہیں۔ ۲۔ یا پھر وقت کے ساتھ ساتھ زندگی کے تجربات اس صلاحیت کو ہمارے اندر پیدا کر دیتے ہیں۔ جھگڑالو اور بے صبرشخص ہمیشہ ہار جاتا ہے، چاہے اس کے پاس کتنا ہی مضبوط جواز کیوں نہ ہو۔ محبت میں بے صبری اور بے وقت کا جذباتی اظہار تعلقات کو کمزور کر سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھا جائے، اور ہر غلطی کو موقع سمجھ کر اپنی شخصیت کو...